خبرنامہ

ملک بھر میں جشن میلاد النبیؐ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں جشن میلاد النبیؐ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

لاہور: (ملت آن لائن) ملک بھر میں جشن میلادالنبی منایا جا رہا ہے، شہر شہر، قریہ قریہ، کوچہ کوچہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگانے لگا، ہر سو درود وسلام کی صداؤں سے فضائیں معطر ہو گئیں۔بارہ ربیع الاول آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت باسعادت کا مقدس دن ہے۔ ملک بھر میں جشن میلادالنبیﷺمذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

کراچی سے خیبر اور گوادر سے کشمیر تک گلی گلی، کوچہ کوچہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگانے لگا ہے جبکہ بازار بھی سج گئے۔

مساجد رنگ و نور میں نہا گئیں، سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ ہر سو سبز پرچموں کی بہار ہے اور فضاء دورد وسلام سے معطر ہے۔

عید میلادالنبی پر آج دن بھر شہر شہر، قریہ قریہ ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے، شمع رسالت کے پروانے اپنے اپنے انداز میں سرور کونین ﷺکو خراج عقیدت پیش کریں گے۔