خبرنامہ

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع.الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کر دی۔ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلئے 7242 مرد اور 471 خواتین امیداروں نے کاغذات جمع کرائے۔
اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلئے 1283 مرد اور 39 خواتین نے کاغذات جمع کرائے۔ اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 182 مرد اور 26 خواتین جبکہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی سیٹوں کیلئے 3594 مرد اور 277 خواتین امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔