خبرنامہ

ملیر 15 پر احتجاج جاری، پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے

کراچی (ملت نیوز) کراچی میں حالیہ گرفتاریوں کے خلاف صبح 7 بجے سے احتجاج جاری ہے، تاہم پولیس کی جانب سے مذاکرات کی کوشش بھی کی گئی ہے، حالات کشیدہ ہو گئے اور پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ احتجاج کی وجہ حالیہ گرفتاریاں بتائی جاتی ہے جس میں فیصل رضا عابدی اور مجلس وحدت المسملین (ایم ڈبلیو ایم) کے رہنما کے علاوہ دیگر افراد بھی شامل ہیں۔ احتجاج کے باعث ماڈل کالونی، کالابورڈ اور ملیر 15 کے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے اور بچوں کو واپس گھر بھیج دیا گیا۔ احتجاج سے نیشنل ہائی وے پر دھرنے کے نتیجے میں کئی گھنٹوں سے ٹریفک کی روانہ معطل ہو گئی ہے، مظاہرین نے ایک موقع پر ٹریک پر بیٹھ کر ٹرین بھی روک دی تھی۔ مظاہرین نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران گرفتار کئے گئے افراد کی رہائی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔