خبرنامہ

منشیات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، لیفٹنیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

منشیات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، لیفٹنیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ
کوئٹہ:(ملت آن لائن) کمانڈ سدرن کمانڈ لیفٹنیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ نوجوان نسل کو بچانے کے لئے منشیات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے منشیات کا پیسہ دہشتگردی کے لئے استعمال ہوتا ہے، منشیات کے روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ اینٹی نارکوٹیکس فورس کے زیر اہتمام کوئٹہ کچھ موڑ پر منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ تھے۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو بچانے کے لئے منشیات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں کامیابیاں ہورہی ہیں منشیات کا پیسہ بھی دہشتگردی کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔اے این ایف کے ڈائریکٹر جنرل مسرت نواز ملک نے اپنے بریفنگ میں کہا کہ رواں سال دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر صوبے کے مختلف علاقوں میں ایک سو اٹھائیس ایکڑ پر موجود پوست کی فصل کو تلف کی گیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ تقریب میں اے این ایف ، ایف سی اور پولیس کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران آمد کئے جانے والا 284ٹن منشیات نذر آتش کی گئی ، نذر آتش کئے جانے والے منشیات میں ، افیون ، شراب، مارفین اور چرس شامل تھا ، تقریب میں فوجی اور سول افسران کے علاوہ شہریوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔