خبرنامہ

میگا کرپشن مقدمات پر کارروائی کی رپورٹ 3 ماہ میں طلب

میگا کرپشن مقدمات پر کارروائی کی رپورٹ 3 ماہ میں طلب

اسلام آباد(ملت آن لائن)چیرمین نیب نے میگا کرپشن کے مقدمات پر کارروائی کی رپورٹ تین ماہ میں طلب کرلی۔

نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس سے خطاب میں چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ میری اولین ترجیح بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، اب نیب میں صرف کام، کام اور کام ہوگا، میگا کرپشن کے مقدمات اب الماریوں اور فائلوں میں بند نہیں پڑے رہیں گے۔

چیرمین نیب نے کہا کہ مجھ سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہوگا، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بلاتفریق بدعنوانی کے خاتمے کے اقدامات کریں گے، نیب کسی سے سیاسی اور ذاتی انتقام کے لیے نہیں بنا۔

قومی احتساب بیورو کے چیرمین نے میگا کرپشن مقدمات پر کارروائی کی رپورٹ 3 ماہ کے اندر طلب کرلی۔