خبرنامہ

نئے بھارتی ہائی کمشنر پاکستان پہنچ گئے

نئے بھارتی ہائی کمشنر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد:(ملت آن لائن)پاکستان میں بھارت کے نئے ہائی کمشنر اجے بساریہ واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچے ہیں۔ پاکستان میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے واہگہ بارڈر پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس امید سے پاکستان آیا ہوں کہ ہمارا مستقبل ماضی سے بہتر ہوگا اور بھروسے کے ماحول میں کام سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے نوجوان تعلقات بڑھانے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور ہمیں آپس کے تعلقات مضبوط کرنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر پاک رابطے بڑھنے چاہییں، ویزے کا اجرا مزید آسان بنانے کی کوشش کریں گے اور انسانی بنیادوں پر ویزوں کےاجرا میں پہل کریں گے۔ اجے بساریہ پاکستان میں بھارت کے 25 ویں ہائی کمشنر کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور ان کو 2 سال کے لئے پاکستان میں ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

بھارت کے نئے ہائی کمشنر اجے بساریہ واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچے ہیں۔ پاکستان میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے واہگہ بارڈر پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس امید سے پاکستان آیا ہوں کہ ہمارا مستقبل ماضی سے بہتر ہوگا اور بھروسے کے ماحول میں کام سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے نوجوان تعلقات بڑھانے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور ہمیں آپس کے تعلقات مضبوط کرنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر پاک رابطے بڑھنے چاہییں، ویزے کا اجرا مزید آسان بنانے کی کوشش کریں گے اور انسانی بنیادوں پر ویزوں کےاجرا میں پہل کریں گے۔ اجے بساریہ پاکستان میں بھارت کے 25 ویں ہائی کمشنر کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گ