خبرنامہ

نواز، مریم اور صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ، فواد چودھری

نواز، مریم اور صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ، فواد چودھری
کپتان کی ٹیم مکمل ہوتے ہی پہلی بیٹھک، وفاقی کابینہ نے نواز شریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی۔ ملک کی لوٹی دولت واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی، تمام وزرا کو ٹاسک دے دیئے۔

وزیرِاعظم عمران خان کے زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی گئی۔ اسحاق ڈار، حسین اور حسن نواز کو واپس لانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ، لوٹی گئی دولت کی بیرون ملک سے واپسی کیلئے ٹاسک فورس کا قیام۔

وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ وزیرِاعظم نے کفایت شعاری مہم کے تحت تین ماہ تک بیرونی دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزرا کے سرکاری خرچ پر بیرونِ ملک علاج پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کابینہ نے ہالینڈ میں شائع ہونے والے خاکوں کی مذمت کی ہے، وزیر خارجہ ہالینڈ کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔