خبرنامہ

نوازشریف کا صرف پارٹی قیادت کے وفاداروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جمہوریت کے تسلسل کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی ذات کی نفی (مائنس فارمولا) کو ذہنی طورپر قبول کرلیا۔ باوثوق لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے سلسلے میں نئی حکمت عملی طے کی ہے جب کہ نواز شریف نے اپنی ذات کی نفی (مائنس فارمولا) کو ذہنی طورپر قبول کرلیا ہے۔ نواز شریف نیب اور عدالتوں میں جاری کیسز کی متوقع سزائیں بھی باعمل پارٹی پالیسی قبول کریں گے تاہم امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کا احتجاجی کال دینے سے گریز کیا جائے گا۔

نوازشریف کا صرف پارٹی قیادت کے وفاداروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان
لاہور: (ملت آن لائن) ن لیگ چھوڑنے والوں کے حلقوں میں مضبوط امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ، نوازشریف کا صرف پارٹی قیادت کے وفاداروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان، ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولہ طے کر لیا گیا۔

لاہور میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید، وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ خان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولہ طے کر لیا گیا اور ٹکٹ کے لیے پارٹی سے وفاداری اہم ترین اصول قرار دی گئی۔

میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت سے وفاداروں کو ہی ٹکٹ ملے گا۔ لوٹوں کو سبق سکھانے کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کا ساتھ چھوڑ کر جانے والوں کے حلقوں میں مضبوط ترین امیدوار کھڑے کرنے اور پنجاب میں اکثریت بنانے کیلئے بھرپور انتخابی کوششیں کی جائیں گی۔