خبرنامہ

نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کا پرول آج شام تک ختم

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا آج (پیر) شام چار بجے پرول کا وقت ختم ہو جائے گا۔

پرول کا وقت ختم ہونے کے بعد پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں انہیں جاتی امرا سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی لاہور سے اڈیالہ جیل تک سفر میں ان کے ساتھ رہیں گے، پنجاب حکومت کی جانب سے پرول بارہ سے سترہ ستمبر تک دیا گیا تھا۔

نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو پرول پر رہائی سابق خاتون اوّل کلثوم نواز کے انتقال پر دی گئی تھی جس کی مدت آج شام 4 بجے ختم ہو جائے گی۔