خبرنامہ

نواز شریف، مریم کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ازخود نوٹس

نواز شریف،

نواز شریف، مریم کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ازخود نوٹس

اسلام آباد:(ملت آن لائن+اے پی پی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ازخود نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا جب کہ کیس کی سماعت آج دن ایک بجے کے لئے مقرر کی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے پیمرا کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
نوازشریف، مریم اور وزیراعظم کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پرعبوری پابندی عائد
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر 16 لیگی رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی تھی۔ عدالت نے اپنے حکم میں نواز شریف، مریم نواز اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر عبوری پابندی عائد کرتے ہوئے پیمرا کو حکم دیا تھا کہ وہ یقینی بنائے کہ 15 دن کے دوران توہین عدالت پر مبنی کوئی مواد ٹی وی وی چینلز پر نشر نہ ہو۔ عدالت نے پیمرا کو 15 روز میں رپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔