خبرنامہ

نواز شریف امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں، عمران خان

این آراو کے

نواز شریف امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلا، نواز شریف جسٹس قیوم جیسا جج چاہتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نواز شریف کو پریشان کر رکھا ہے، نواز شریف چاہتے ہیں کہ ان کی نااہلی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

دوسری جانب، عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بابر اعوان اور فواد چودھری سمیت قانونی ماہرین شریک ہوئے۔ اجلاس میں شریف فیملی کے خلاف مقدمات پر بات چیت کی گئی اور حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ قانونی ماہرین نے پارٹی فنڈنگ کیس سے متعلق عمران خان کو بریفنگ بھی دی۔

………..

کون ہے حمزہ شہباز، چیف جسٹس نے بڑا حکم سنا دیا

لاہور (ملت آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سڑک کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہے کہ کون ہے حمزہ شہباز، میں کسی حمزہ شہباز کو نہیں جانتا ۔اگرکسی کی جان کی خطرہ ہے تو رہائش تبدیل کرلے۔سپریم کورٹ نے بیریئرز ہٹانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سڑک کی بندش کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے چیف سیکرٹری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ سڑک بند کیوں ہے؟،جب میرے گھر کی سڑک بند نہیںتو حمزہ شہباز کے گھر کی کیوں بند ہے ،اس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ راستہ بند کرنے والا گیٹ ہٹا دیا گیا،اب صرف بیریئرز لگائے گئے ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کون ہے حمزہ شہباز ،میں کسی حمزہ شہباز کو نہیں جانتا ،اس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ حمزہ شہباز رکن قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی کو نہیں جانتا،اگرحمزہ شہباز کی جان کی خطرہ ہے تو رہائش تبدیل کرلیں، اب کوئی گیٹ بند نہیں ہو گا ورنہ حمزہ شہباز کو بلا لیں گے ،انہوں نے کہا کہ میں خود پرائیویٹ گاڑی میں جاکر دیکھوں گا کہ سڑک کھلی ہے یا نہیں۔