خبرنامہ

نوجوان نسل کو خود کو گالی گلوچ اور بد تہذیبی سے دور رکھنا ہے: نواز شریف

نوجوان نسل کو خود کو گالی گلوچ اور بد تہذیبی سے دور رکھنا ہے: نواز شریف
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہےکہ نوجوان نسل کو خود کو گالی گلوچ اور بد تہذیبی سے دور رکھنا ہے۔
شریف میڈیکل کالج کے کانووکیشن سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد دیتا ہوں، والدین نے ضروریات اور خواہشات پس پشت ڈال کر آپ کی تعلیم مکمل کرائی، شریف میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے 100 فیصد میرٹ پالیسی ہے، اس کالج میں سفارش نہیں میرٹ کو پروان چڑھایا گیا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ چاہتا ہوں میری تقریر سے ایک سوچ اور فکر لے کر جائیں، وہ شخص کبھی کامیابی نہیں پاتا جس میں کامیابی سے زیادہ ناکامی کا خوف ہو۔نواز شریف نے طالب علموں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب طلبہ نے فیلڈ میں جاکر جوش کے ساتھ ہوش سے بھی کام لینا ہے، اتحاد، اصلاح اور فلاح کے لیے معاشرے میں دل لگا کر محنت کرنی ہے اس کے ساتھ نوجوان نسل کو خود کو گالی گلوچ اور بد تہذیبی سے دور رکھنا ہے۔تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ طلبہ کو آج کامیابی ملی ہے، یہ ان کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے، طلبہ کی کامیابی اساتذہ کرام کی محنت اور والدین کی دعا کا نتیجہ ہے، ان ڈاکٹرز نے اب عملی میدان میں جاکر دکھی انسانیت کی خدمت کرنی ہے۔