خبرنامہ

چیف جسٹس کا ملتان میں جرگے کے حکم پرلڑکی سے زیادتی کا نوٹس

اسلام آباد(ملت آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملتان میں جرگے کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملتان کے علاقے مظفر آباد میں جرگے کے حکم پر لڑکی سے زیادتی سے متعلق الیکٹرانک میڈیا اور اخبارات میں نشر اور شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لے لیا ہے، چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب خاتون سے زیادتی کے واقعہ پر گزشتہ روز 20 افراد کو گرفتارکیا تھا جب کہ اب پولیس نے مرکزی ملزمان سمیت مزید 4 افراد کوگرفتارکرلیا جس کے بعد گرفتارہونے والے ملزمان کی تعداد 24 ہوگئی۔ گرفتار ہونے والوں میں مرکزی ملزم اشفاق کا والد اورعمروڈا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی آج ملتان پہنچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان میں 16 جولائی کوعمر وڈا نامی شخص نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پرپنچایت نے بدلے میں عمروڈا کی 17 سالہ بہن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا حکم سنایا جس پرمتاثرہ لڑکی کے بھائی اشفاق نے 18 جولائی کوعمر وڈا کی بہن کے ساتھ زیادتی کی۔