خبرنامہ

نیب ریفرنس کی سماعت؛ حسین نوازکے بینک اکاوٴنٹ کی تفصیلات پیش

نیب

نیب ریفرنس کی سماعت؛ حسین نوازکے بینک اکاوٴنٹ کی تفصیلات پیش

اسلام آباد:(ملت آن لائن) شریف خاندان کے خلاف نیب کے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کی گواہ نے نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات پیش کردی ہیں۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی، سماعت کے دوران العزیزیہ ریفرنس میں استغاثہ کی گواہ نورین شہزادی کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ بیان ریکارڈ کرانے کے دوران نورین شہزادی نے نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کے اکاوٴنٹ کی تفصیلات پیش کیں، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے گواہ کی دستاویزات پر اعتراض اٹھا دیا۔
………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…وزیرمملکت طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی سماعت میں وقفہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن)عدلیہ مخالف بیان بازی پر وزیر مملکت طلال چوہدری پر آج توہین عدالت کی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے توہین عدالت کی مختصر سماعت کی جس کے بعد وقفہ کردیا گیا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کی تھی۔ چیف جسٹس سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستوں کی بھی سماعت کریں گے۔ یاد رہے کہ جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے شیخ احسن الدین کی جانب سے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔