خبرنامہ

نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبے کیلئے 10 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبے کیلئے 10 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران نیشنل سکیورٹی ڈویژن میں پبلک سکیورٹی اور دیگر منصوبوں کیلئے مجموعی لاگت کا تخمینہ 30 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ آئندہ مالی سال میں ان منصوبوں کیلئے 10کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جس میں کوئی غیرملکی امداد شامل نہیں ہے۔