خبرنامہ

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی عمارات و دفاتر کی تعمیر کے منصوبے کیلئے 10 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی)حکومت نے وزارت مواصلات کے تحت نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی عمارات و دفاتر کی تعمیر کے ایک نئے مجوزہ منصوبے کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ اس منصوبے کا تخمینہ 4 ارب 46 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ یہ منصوبہ غیر منظور شدہ ہے جس کی منظوری بعد میں لی جائے گی۔