خبرنامہ

نیوز لیکس کیس میں شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعظم نے

لاہور ہائی کورٹ نے حساس معلومات فاش کرنے کے کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

لاہور ہائی کورٹ نے آرٹیکل چھ کی کارروائی کے کیس میں شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جب کہ نواز شریف اور صحافی سرل المیڈا کو بھی نوٹس جاری کر دئیے۔

دو سابق وزرائے اعظم کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست پر سماعت جسٹس مظاہرعلی اکبر کی سربراہی میں فل بنچ نے کی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے قابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیئے۔

درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا موقف ہے کہ نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق انٹرویو غداری کے مترادف ہے جبکہ شاہد خاقان عباسی نے سیکیورٹی کونسل کی کارروائی نواز شریف کو بتا کر حلف کی خلاف ورزی کی۔

کیس کی آئندہ سماعت چوبیس ستمبر کو ہوگی۔ شاہد خاقان عباسی کو گرفتاری سے بچنے کے لئے دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانا ہوں گے۔

لاہور ہائی کورٹ میں احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔ عدالت نے غیرمشروط معافی نامہ قبول کرکے توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا اور مستقبل میں محتاط رہنے