خبرنامہ

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا

بجلی صارفین کے

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافے کی منظوری دے دی، اطلاق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کو زوردار جھٹکا دیتے ہوئے سہ ماہی ایڈجٹٹ٘منٹ کی مد میں بجلی تین روپے اٹھائیس پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ںیپرا نے بجلی میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔
وٹی فکیشن کے مطابق اضافہ مالی سال 2022ء – 2023ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ جس کے تحت صارفین کو چھ ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی اور 159 ارب کا اضافی بوجھ صارفین کو اٹھانا پڑے گا۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا اور ادائیگیاں اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک کی جائیں گی۔