خبرنامہ

وزارت ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 48 ارب 70 کروڑ 14 لاکھ 7 ہزار روپے مختص

اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی) حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال 2017-18ء کے بجٹ میں وزارت ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے 18 جاری اور 5نئے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 48 ارب 70 کروڑ 14 لاکھ 7 ہزار روپے مختص کئے ہیں ۔ جس میں صوبوں کا ای پی آئی پروگرام کے لئے حصہ 5ارب 70 کروڑ روپے شامل ہے وزارت صحت کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کے توسیع پروگرام کے لئے 7 ارب 70 کروڑ روپے ‘ ایم این سی ایچ کے جاری پروگرام کے لئے ایک ارب 4 کروڑ 62لاکھ 19ہزار روپے قومی پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی و پرائمری ہیلتھ کیئر کے لئے 15 ارب 40 کروڑ روپے ‘ قومی پروگرام برائے تدارک و روک تھام اندھا پن کے لئے 24کروڑ70لاکھ روپے ‘ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے لئے 12کروڑ 40لاکھ روپے ‘ فاٹا پوپولیشن ویلفیئر پروگرام کے لئے 7 کروڑ 88 لاکھ 41 ہزار روپے ‘ صوبوں کے پاپولیشن ویلفیئر پروگرام کے لئے 7 ارب 79 کروڑ 51لاکھ 45ہزار روپے آزاد جموں و کشمیر ویلفیئر پروگرام کے لئے 27 کروڑ 33لاکھ 56 ہزار روپے ‘ گلگت بلتستان کے لئے پاپولیشن ویلفیئر پروگرام کے لئے 11کروڑ 87 لاکھ 22 ہزار روپے ‘ وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لئے 3 ارب روپے ‘ وزیراعظم پروگرام برائے روک تھام و تدارک ہیپاٹائٹس پروگرام کے لئے 68 کروڑ 40 لاکھ روپے سمیت دیگر صحت کے جاری منصوبے شامل ہیں جن کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مجموعی طور پر 37 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں ‘ ان جاری منصوبوں میں حفاظتی ٹیکہ جات ‘ توسیع پروگرام کے لئے 83 کروڑ 50 لاکھ روپے کی غیر ملکی امداد شامل ہے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کی 5نئی سکیموں کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 16ارب 89 کروڑ 11لاکھ 53ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جس کے لئے لاگت کا تخمینہ 93 ارب 66 کروڑ 61 لاکھ 62ہزار روپے ہے ان نئی سکیموں میں وزیراعظم پروگرام برائے نئے ہسپتال (فیزI) 8 ارب روپے مختص کئے گئے جن پر لاگت کا تخمینہ بھی 8ارب روپے ہے ۔ وزیراعظم پروگرام برائے نئے ہسپتال ماسٹر پلاننگ ڈیزائن ‘ طبی آلات ‘ پلاننگ اور ملک بھر میں 46نئے 500 ‘ 250 اور 100 بستروں پر مشتمل ہسپتالوں کی تعمیر کے لئے سپرویژن سروسز کی تعمیر کے منصوبے کے لئے ایک ارب 31 کروڑ 77 لاکھ 52 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے استحکام کے نئے منصوبے کے لئے 8 کروڑ 33 لاکھ 80ہزار روپے رکھے گئے ہیں ۔ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے ان نئے منصوبوں میں نیشنل پری وینٹو ہیلتھ پروگرام کے لئے 50کروڑ روپے اور وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام فیز IIکے لئے 7ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ان تمام 5نئے منصوبوں کے لئے صرف 7 کروڑ 71لاکھ 80 ہزار کی غیر ملکی امداد شامل ہے۔