خبرنامہ

وزیراعظم سے وزیرداخلہ کی ملاقات، متنازعہ خبر کے معاملے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ملت + آئی این پی )وزیراعظم محمد نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں ایک انگریزی اخبار کی متنازعہ خبر جاری ہونے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کو وزیراعظم محمد نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ملاقات کی جس میں متنازعہ خبر کے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعظم نے کہاکہ انگریزی اخبار کی خبر کی تحقیقات جاری رکھی جائیں او ر مجھے پیش رفت سے آگاہ کیاجاتارہے ۔