خبرنامہ

وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد سے ٹیلی فونک رابط

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کو ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں آپس کا تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹیلی فون کیا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو انتخابات میں کامیابی اور وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

دوران گفتگو وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین معیشت میں بہتری کے لیے مہاتیر محمد کے اقدامات کی تعریف کی۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک میں وفود کے تبادلے انتہائی ضروری ہیں۔ دو طرفہ تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں آپس کا تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین وزیر اعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

مہاتیر محمد نے عمران خان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جلد دورہ کروں گا۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی۔