خبرنامہ

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 9 نکاتی ایجنڈا زیرغور ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں وزارت کیڈ کو ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی جب کہ وفاق میں صحت سے متعلقہ امور وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ماتحت کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی اداروں میں ریگولیٹری نظام کی کارگردگی اور استعداد بڑھانے کے لیے ٹاسک فورس کی منظوری اور نئے چئیرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سرمایہ اور اثاثوں کے لیے ریکوری یونٹ کے قیام کی منظوری، پاکستان نیوی ایکٹ 1961ء میں ترمیم اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔