خبرنامہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نیب کے سامنے پیش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نیب کے سامنے پیش

پشاور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک مالم جبہ اراضی کیس میں طلب کیے جانے پر نیب کے دفتر میں پیش ہوگئے۔ نیب خیبرپختونخوا نے محکمہ جنگلات کی اراضی غیر قانونی طور پر لیز پر دینےکے الزام میں پرویز خٹک اور چیف سیکریٹری اعظم خان کو گزشتہ روز طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔
نیب نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور چیف سیکریٹری اعظم خان کو طلب کرلیا
وزیراعلیٰ پرویز خٹک بغیر پروٹوکول کے نیب کے دفتر پہنچے جہاں ان سے مالم جبہ اراضی کیس اور سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ نیب کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو دونوں الزامات کا جواب دینے کے لیے سوال نامہ دیا گیا ہے جس کے جواب کے لیے ایک ہفتے سے 10 دن کا وقت دیا جائے گا۔ نیب کے مطابق خیبرپخونخوا حکومت نے مالم جبہ میں 275 ایکٹر زمین 33 سال کی لیز پردی تھی جو قواعد کے برعکس کمپنی کو دی گئی۔