خبرنامہ

وزیر داخلہ نے طیارے حادثے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دیدی

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کے ماہرین کی پانچ رکنی ٹیم جائے حادثہ روانہ ہو گئی ہے۔ ٹیم میں ایف آئی اے، انسداد دہشتگردی ونگ اور ایوی ایشن کے ماہرین شامل ہیں۔ ٹیم مقامی پولیس کی مدد سے جائے وقوع کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی۔ ایف آئی اے کی ٹیم دہشتگردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر شواہد اکٹھے کرے گی۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے ٹیم کو تین دن میں ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔