خبرنامہ

وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 2 ارب 96 کروڑ 19 لاکھ روپے مختص

اسلام آباد(ملت آن لائن ،اے پی پی) وفاقی حکومت کے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 2 ارب 96 کروڑ 19 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔ جاری منصوبوں کیلئے 2 ارب 38 کروڑ59 لاکھ جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 57 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ایجوکیشن مینجرز کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے 2کروڑ 60 لاکھ، قومی تعلیمی اصلاحات کیلئے 50 کروڑ اور بنیادی کمیونٹی سکولوں اور این سی ایچ ڈی کے سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔