خبرنامہ

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: عاطف میاں اقتصادی مشاورتی کونسل سے فارغ

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: عاطف میاں اقتصادی مشاورتی کونسل سے فارغ

اسلام آباد: (ملت آن لائن) وفاقی حکومت نے عاطف میاں کوا قتصادی مشاورتی کونسل سے فارغ کردیا، ان کی جگہ نئے رکن کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ حکومتی سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں بتایا کہ عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے الگ ہونے کا کہا گیا تھا، ان کی جگہ نئے رکن کا تقرر جلد کر دیا جائے گا۔

ادھر وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہونا درست نہیں، اسی لئے حکومت نے عاطف میاں کی نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست مدینہ عمران خان کا آئیڈیل ہے، ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، حکومت علماء اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لیکر آگے بڑھنا چاہتی ہے۔

دنیا نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق عاطف میاں کو گزشتہ روز ہی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا۔ اس کے لئے وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیر خزانہ اسد عمر سے الگ الگ رائے معلوم کی جبکہ حکومت نے ملک کے مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام سے بھی رابطہ کیا۔ تمام مشاورت کے بعد عاطف میاں کو بھی وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔