خبرنامہ

وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم

اسلام آباد:ملت+اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لیے سیاسی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پوری قوم کا متحد ہونا خوش آئند ہے، آج کے اجلاس سے ملکی سیاسی قیادت کی جانب سے واضح پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مسئلہ کشمیر بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔