خبرنامہ

ٹاسک فورس 150 کی کمان کینیڈین نیوی کے سپرد

پاک بحریہ:(ملت+اے پی پی) نے کثیرالملکی ٹاسک فورس 150 کی نویں بار کمانڈ مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ، ٹاسک فورس کی کمانڈ رائل کینیڈین نیوی کےسپرد کردی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہےکہ کمانڈ کی کامیاب تکمیل پر ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ رائل کینیڈین نیوی کےسپرد کردی گئی، اس سلسلےمیں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہیڈ کوارٹرز یو ایس نیوسینٹ بحرین میں ہوئی۔ ترجمان کے مطابق فورس150خطےمیں دہشت گردی اورغیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف سرگرم ہے۔ کمانڈرٹاسک فورس کموڈوربلال عبدالناصر نے کہا ہے کہ مشترکاٹاسک فورس150میں پاک نیوی کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور غیرقانونی سرگرمیوں کےخلاف جنگ میں پاکستان ثابت قدم اورپرعزم ہے،سمندرمیں غیرقانونی سرگرمیاں روکنےمیں پاک بحریہ کا اہم کردارہے اوراتحادی نیول فورسزسے تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔