خبرنامہ

ٹیکنالوجی کے استعمال سے گریز احمقانہ سوچ، وزیراعظم

ٹیکنالوجی کے استعمال سے گریز احمقانہ سوچ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی کے تمام راستے بند ہو جائیں گے‘ ٹیکنالوجی کے استعمال سے گریز احمقانہ سوچ کا نتیجہ ہے‘ پرانے کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے ملک میں تبدیلی نہیں چاہتے‘اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں ڈرامہ کیا‘سالانہ30ارب ڈالر بھجوانے والے بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں

اپوزیشن ان کے ووٹ کے حق کی مخالف کیوں ہے‘ ان کی طرف سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر تو انہیں قبول ہے لیکن ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کرتے ہیں‘بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اب پاکستان کے جمہوری عمل کا حصہ بن گئے ہیں

ووٹ کا حق ملنے سے بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، پاور آف اٹارنی کی آن لائن تصدیق اور اجراء سے ہزاروں پاکستانیوں کو فائدہ ہو گا‘ ٹیکس چوری روکنے کیلئے اگلے ہفتے سے ملک میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلات زر سے ہی ملک چل رہا ہے‘ اوورسیز پاکستانیوں کو سب سے زیادہ محب وطن سمجھتا ہوں‘میرے دل میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خاص مقام ہے۔