خبرنامہ

پاکستان اقوام متحدہ این جی اوز کمیٹی، یونیسف ایگزیکٹو بورڈ کیلئے منتخب

پاکستان اقوام

پاکستان اقوام متحدہ این جی اوز کمیٹی، یونیسف ایگزیکٹو بورڈ کیلئے منتخب

لاہور:(ملت آن +اے پی پی )پاکستان کو اقوام متحدہ کی این جی اوز کمیٹی کا رکن منتخب کرنے کے ساتھ ساتھ یونیسف ایگزیکٹو بورڈ کے لیے بھی دوبارہ منتخب کرلیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان، اقوام متحدہ کے 2 اہم فورمز کے لیے منتخب ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ این جی اوز کمیٹی میں 4 سالہ مدت (2019 سے 2022) کے لیے منتخب کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان، ایشیاء و بحرالکاہل خطے کے 4 ممالک میں سے اقوام متحدہ این جی اوز کمیٹی کے لیے منتخب ہوا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کو یونیسف ایگزیکٹو بورڈ کے لیے بھی دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔ پاکستان نے عالمی سطح پر انسانی اور بچوں کےحقوق پر بہت کام کیا ہے اور انتخاب میں کامیابی عالمی برادری کی طرف سے پاکستانی تعاون کی تصدیق ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا انتخاب عالمی اہمیت اور اعتماد کا عکاس ہے۔