خبرنامہ

پاکستان میں جمہوری حکومت اور پر امن احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ

واشنگٹن(ملت + آئی این پی ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت اور پر امن احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی وزارت خارجہ جان کربی نے کہا کہ امریکہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی پر زور مذمت کرتا ہے، پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملہ بزدلانہ اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔جان کربی نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت کرتا ہے، ساتھ ہی پرامن احتجاج کے حق کی بھی حمایت کرتے ہیں لیکن تحریک انصاف کا احتجاج پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے ، شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ جان کربی نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستانیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دہشت گرد حملوں میں پاکستان کے ہزاروں فوجی اور شہری شہید ہو چکے ہیں۔ جان کربی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔