خبرنامہ

پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے محفوظ ٹھکانے ہیں ،امریکی جنرل جان نکلسن

کابل(ملت + آئی این پی)افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے محفوظ ٹھکانے ہیں جہاں سے وہ آزادانہ طور پر اپنا سرگرمیاں چلا رہے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق بھارتی اخبار ”انڈین ایکسپریس “ کو انٹرویو میںامریکی جنرل جان نکلسن نے کہاکہ حقانی نیٹ ورک اب بھی پاکستان میں محفوظ پناہ گاہوں سے لطف اندوز ہورہا ہے اور آزادانہ طور پر کام کرسکتے ہیں جو ایک تشویش کی بات ہونی چاہیے۔امریکی جنرل نے کہاکہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے شروع کیے گئے آپریشن ضرب عضب پر پاکستانی حکومت اور فوج کا کردار قابل تعریف ہے ،آپریشن کے نتیجے میں پاکستانی طالبان سمیت دیگر دہشتگرد افغانستان بھاگنے پر مجبور ہوگئے تاہم ہم اسے حقانیوں کے ساتھ نہیں دیکھتے۔حقانی نیٹ ورک پاکستان سے افغان اور امریکی اتحادی فورسز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔