خبرنامہ

پاکستان کا بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری کی شہادت پر شدید احتجاج

اسلام آ باد (ملت + آ ئی این پی ) پاکستان نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے 7 فروری کو بھارتی افواج کی جانب سے لائن آ ف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں شہری کی شہادت پرشدید احتجاج کیا ، پاکستان نے بھارت کی جانب سے دانستہ طور پر سول آ بادی کو نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سو ل آ بادی کو نشانہ بنانہ سنگین جرم ہے اور عالمی انسانی حقوق کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت 2003کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے ، سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کے واقعات کی تحقیقا ت کی کروائی جائے ،بھار ت اپنی افواج کو ہدایات دے کے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی نہ کریں،سیز فائر لائن معاہدے پر اس کی روح کے مطا بق عملدرآ مد کرے ،بھارت دیہاتوں اور سول آ بادی کو نشانہ بنانے سے باز آئے اور لائن آ ف کنٹرول پر امن کو یقینی بنائے۔بدھ کو دفتر خارجہ کے ڈائر یکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا اور سارک ڈاکٹر فیصل نے پاکستان میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی کو طلب کیا اور بھارت کی جانب سے 7فروری کو بھارتی مقبوضہ افواج کی جانب سے لائن آ ف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹربلا اشتعال فائرنگ اور سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی شدید مزمت کی جس کے نتیجہ میں پچیس سالہ شہری محمد اشفاق کی شہادت ہوئی تھی جو گھر کی تعمیر میں مزدوری کر رہا تھا۔ دفتر خارجہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شکیل نے بھارت کی جانب سے دانستہ طور پر سول آ بادی کو نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سو ل آ بادی کو نشانہ بنانہ سنگین جرم ہے اور عالمی انسانی حقوق کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہون نے بھارت پر زور دیا کہ وہ 2003کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے اور معاہدے پر عمل کرے اور سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کے واقعات کی تحقیقا ت کروائے ۔