خبرنامہ

پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت ہر قیمت پر کی جائے گی، ترجمان پی اے ایف

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا کوئی بھی طیارہ پاکستان کی سرحد کے قریب بھی نہیں پھٹکا۔ ترجمان پی اے ایف کے مطابق بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیکس کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ہر دم مستعد اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت ہر قیمت پر کی جائے گی۔