خبرنامہ

پٹرولیم اور قدرتی وسائل ڈویژن کی 6مختلف سکیموں کیلئے55کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد مختص

اسلام آباد(ملت آن لائن ،اے پی پی) آئندہ مالی سال 2017-18ء کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پٹرولیم اور قدرتی وسائل ڈویژن کی 6مختلف سکیموں کے لئے 55کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے تحت وزارت کے چار جاری منصوبوں پر 46کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد اور دو نئی سکیموں پر 8کروڑ 80لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔