خبرنامہ

پی آئی ٹی بی پلان 9 کے تحت لاہور میں چار روزہ لانچ پیڈ 14ایونٹ مکمل

پی آئی ٹی بی پلان 9 کے تحت لاہور میں چار روزہ لانچ پیڈ 14ایونٹ مکمل

پلان 9سے180سٹارٹ اپس 7ارب روپے مالیت کی کمپنیاں وضع کر چکے ہیں

لاہور:12نومبر2019

پی آئی ٹی بی کے منصوبے پلان 9 کے تحت لاہور میں چار روزہ لانچ پیڈ 14ایونٹ مکمل ہو گیا جسکا مقصد انٹرپرینور شپ کا فروغ اور سٹارٹ اپس کا انتخاب تھا۔ پلان نائن کو ملک بھر سے800 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔حتمی مرحلے میں 10 سٹارٹ اپس منتخب قرار پائے جنہیں اپنا کاروبار ملکی و عالمی سطح تک پھیلانے کیلئے آئندہ چھ ماہ تک مالی‘ تکنیکی‘قانونی تربیت اور جگہ مفت فراہم کی جائیگی۔مزید سٹارٹ اپس اسی ماہ کراچی‘ملتان‘اسلام آباد‘فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے منتخب کئے جائینگے۔یاد رہے پلان 9سے فارغ التحصیل180سٹارٹ اپس اب تک 7ارب مالیت کی کمپنیاں وضع کر چکے ہیں