خبرنامہ

پی آئی ٹی بی کے ویڈیو کانفرنسنگ سیشنز کا دورانیہ 10ہزار گھنٹے سے بڑھ گیا

پی آئی ٹی بی کے ویڈیو کانفرنسنگ سیشنز کا دورانیہ 10ہزار گھنٹے سے بڑھ گیا

نظام سے حکومت کو ٹی اے ڈی اے اور پٹرول کی مد میں کروڑوں کی بچت ہوئی

لاہور(5جولائی 2019) پنجاب کے مختلف اضلاع کے دفاتر میں موجود اعلیٰ حکومتی شخصیات اور افسران کے مابین آن لائن میٹنگز اور معلومات کے فوری اور بروقت تبادلے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے وضع کردہ ویڈیو کانفرنسنگ نظام کے تحت اب تک 10,224گھنٹوں اور 613,440 منٹوں کے دورانیے پر مبنی 5,723 سیشن منعقد کیے جا چکے ہیں۔ یہ بات آج یہاں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین اظفر منظور کی صدارت میں جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب بھرکے110سے زائد سرکاری دفاتر اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔یہ نظام امن و امان کی صورتحال، شہر کی ٹریفک،سفری اخراجات اور سکیورٹی پروٹوکول جیسے مسائل کے باعث وضع کیا گیا۔ اس نظام سے صوبائی اور ضلعی سطح پر حکومت کو ٹی اے ڈی اے اور پٹرول اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی اس سہولت کے تحت کئی اجلاسوں کی صدارت کر چکے ہیں۔ پی آئی ٹی بی کی ٹیم دیگر محکموں کو یہ سہولت فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔