خبرنامہ

پی ایس ڈی پی کے تحتکیڈڈ ڈویژن کیلئے 5 ارب 18 کروڑ 84 لاکھ روپے مختص

اسلام آباد(ملت آن لائن ،اے پی پی) وفاقی حکومت کے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت کیڈ ڈویژن کیلئے 5 ارب 18 کروڑ 84 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ کی 4 جاری اور ایک نئی سکیم کیلئے 59 کروڑ 98 لاکھ روپے، صحت کے دو جاری اور 12 نئے منصوبوں کیلئے ایک ارب 90 کروڑ 51 لاکھ اور تعلیم کے 9 جاری اور 3 نئے منصوبوں کیلئے 2 ارب 68 کروڑ 34 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں سمارٹ سکولوں کے قیام کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔