خبرنامہ

پی ایس ڈی پی کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 35 ارب 66 کروڑ 28 لاکھ روپے مختص

اسلام آباد(ملت آن لائن ،اے پی پی) وفاقی حکومت کے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کیلئے 35 ارب 66 کروڑ 28 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ایچ ای سی کے جاری 106 منصوبوں کیلئے 26 ارب 47 کروڑ 41 لاکھ روپے جبکہ 68 نئے منصوبوں کیلئے 9 ارب 18 کروڑ 86 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نسٹ یونیورسٹی کے مین کیمپس میں نیشنل سائنس ٹیکنالوجی پارک کے قیام کیلئے 40 کروڑ ، نیشنل سینٹر آف بزنس کے قیام کیلئے 20 کروڑ، شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی کے ہاسٹل اور اکیڈمک انفراسٹرکچر کیلئے 20 کروڑ، گوادر یونیورسٹی کے اکیڈمک اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی ترقی کیلئے 20 کروڑ، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس راولپنڈی کی ترقی کیلئے 19 کروڑ، گندھارا یونیورسٹی ٹیکسلا کے قیام کیلئے 20 کروڑ، سرکاری یونیورسٹیوں کے ضلعی کیمپسز کے قیام کیلئے 24 کروڑ، ایچ ای سی کے بیرون ملک پی ایچ ڈی پروگرام کے تیسرے مرحلہ کیلئے 24 کروڑ روپے شامل ہیں۔