خبرنامہ

چشمہ میں نیوکلیئرپاور پراجیکٹ کیلئے 7ارب11کروڑ10 ہزار روپے کا بجٹ مختص

اسلام آباد(ملت آن لائن ،اے پی پی) بجلی کی پیداوارمیں اضافہ کیلئے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیرانتظام چشمہ میں نیوکلیئرپاور پراجیکٹ کے یونٹ 3 اور4 کی تکمیل کیلئے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 7ارب11کروڑ10 ہزار روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جس میں 6ارب 95کروڑ70لاکھ 10 ہزار روپے کی غیرملکی امداد شامل ہے جبکہ حکومت اپنے مالی وسائل سے 15کروڑ30لاکھ روپے فراہم کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق منصوبہ کی تکمیل پرمجموعی لاگت کا تخمینہ ایک کھرب89ارب 91کروڑ82لاکھ 90ہزار روپے لگایا گیا تھا جس میں ایک کھرب24ارب66کروڑ20لاکھ روپے کی غیرملکی امداد شامل ہے۔ منصوبہ کیلئے 30جون2017ء تک 2کھرب 27ارب 52کروڑ 54لاکھ6 ہزار روپے کے فنڈزجاری کئے جاچکے ہیں۔ منصوبہ کی تکمیل سے ایٹمی توانائی کے وسائل سے سستی بجلی پیدا کرکے قومی گرڈ میں شامل کی جاسکے گی جس سے توانائی کے بحران پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔