خبرنامہ

چین نے بھارت کا پانی روک لیا، بھارتی میڈیا کا واویلا

لاہور: بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے، پاکستان کو پانی بند کرنے کی دھمکیاں دینے والا مودی اپنی ہی سازش کا شکار ہو گیا۔ چین نے تبت میں اپنے پن بجلی منصوبے کے لیے بھارت کے برہمپترا دریا کے معاون دریا کا پانی روک دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق بیجنگ تبت میں ڈیم بنا کر اس منصوبے سے بجلی پیدا کرے گا جبکہ پانی آب پاشی کے لیے استعمال کیا جائے گا اور اس سے سیلاب پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ منصوبے پر 740 ملین ڈالرز لاگت آئے گی۔ ڈیم بنانے سے بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش کو پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو گی۔ –