خبرنامہ

ڈان لیکس اصل مجرم بچانے کی کوشش کی گئی، اصل رپورٹ منظر عام پر لائی جائے :مشرف

ملت آن لائن… جنرل(ر)پرویز مشرف نے کہا کہ ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لائی جائےاور بتایا جائے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے اندر کی خبر کس نے لیک کی؟ قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے اور نہ ہی قومی سلامتی کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہو سکتا ہے۔ پرویز مشرف مطالبہ کیا ہے بتایا جائے کہ قومی سلامتی کی خبر لیک ہونے میں اصل کردار کس کا ہے؟ چھوٹوں موٹوں کی قربانی دے کر اصل کردار کو چھپایا جا رہا ہے، بتایا جائے کہ اصل کردار کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے؟