خبرنامہ

ڈی ایل ایس کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا،سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار

فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی 11 ویں سنچری بنائی۔ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت پاکستان 21 رن آگے ہے، 25.3 اوور پر پاکستان کو ایک وکٹ پر 179 رن کرنا تھے، اگر ایک گھنٹہ مزیدکھیل رکا رہا تو پاکستان میچ جیت جائےگا۔فخر زمان 125 اور بابراعظم 66 رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 402 رن کے ہدف کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رن بنائے تھے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا اور ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت پاکستان کو 41 اوور میں 342 رن کا ہدف ملا۔پہلی مرتبہ بارش رکنے سے قبل پاکستان نے 21.3 اوور میں ایک وکٹ پر 160 رن بنائے تھے، نیوزی لینڈ نے 21 اوور میں ایک وکٹ پر 133 رن بنائے تھے، پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 10 رن آگےتھا۔خیال رہے کہ آج کا یہ اہم میچ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 11 رنز پر گری اور عبداللہ شفیق صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ایک وکٹ کے بعد بابراعظم اور فخر زمان نے کریز سنبھالی اور فخر زمان نے کیویز بیٹر کی خوب درگت بنائی۔فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز:
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے، اوپنر رچن رویندر نے 108 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کین ولیمسن 95 پر آؤٹ ہوئے جب کہ اوپنر ڈیوون کانوے 35، ڈیرل مچیل 29، مارک چیپمین 39، گلین فلپس 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
مچیل سینٹنر 26 اور ٹام لیتم 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔46 چوکے 8 چھکے، کیویز کا لاٹھی چارج، پاکستان کیخلاف سب سے بڑا اسکور کھڑا کردیاپاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3، حسن علی، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔