خبرنامہ

کارکنوں پر وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، فاروق ستار

کارکنوں پر وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، فاروق ستار

کراچی(ملت آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف چھاپوں کا سلسلہ تیز ہوگیا اور کارکنوں پر وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر کہا کہ عدالتوں میں ہلڑ بازی اور تشدد افسوسناک ہے، یہ آئین کی توہین اور غیر ذمے دارانہ طرز عمل ہے، اس سے عدالتوں میں کارروائی رک گئی اور عدالتیں متاثر ہوئی ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ کل جو کچھ ہوا ہے اداروں کے درمیان تصادم کا تاثر دیتا ہے، ہم اداروں اور آئین کو بے وقعت کررہے ہیں، ہمیں اس عمل سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کےا کابرین ریاست اور آئینی اداروں کےاحترام کاعملی مظاہرہ کریں ،امید ہے عدالتوں سے کیسز منطقی انجام تک پہنچیں گے۔

ایم کیوایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، یوسی اور ٹاؤن کی سطح کے ذمےداروں کوگرفتار کیا جارہا ہے، کارکنان پر کوئی مقدمات نہیں لیکن انہیں خوفزدہ کیا جارہا ہے اور ڈرایا جارہا ہے تاکہ وہ اپنے وفاداریاں تبدیل کریں۔