خبرنامہ

کراچی:‌سٹاپ پر کھڑے مسافروں پر بس چڑھ دوڑی

کراچی(ملت + آئی این پی) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسافر کوچ کے الٹنے سے 4افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے ۔ جمعرات کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی ۔ حادثے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کی شکار بس کا ڈرائیور اور کنٹریکٹر فرار ہو گئے ۔