خبرنامہ

کراچی میں سیوریج پلانٹ کی تعمیر کے لئے 50کروڑ روپے مختص

اسلام آباد(ملت آن لائن ،اے پی پی)کراچی میں سیوریج پلانٹ کی تعمیر کیلئے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران پی ایس ڈ ی پی کے تحت ایک ارب 50کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق منصوبہ کی تعمیر کیلئے مجموعی لاگت کا تخمینہ 3 ارب 99کروڑ10لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ 30 جون2017ء تک منصوبہ کیلئے ایک ارب62کروڑ 90لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔ منصوبہ کیلئے حکومت اپنے مالی وسائل سے فنڈز فراہم کرے گی جس کی تکمیل سے کراچی میں سیوریج کے نظام کی بہتری میں مدد ملے گی اور شہری سہولیات کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔