خبرنامہ

کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے جاری منصوبے کیلئے 13 ارب روپے کی خطیر رقم مختص

اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2017-18 ء کے بجٹ میں سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت سندھ کے تجارتی شہر کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کیلئے ایک جاری منصوبے کیلئے 13 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ یہ منصوبہ میونسپل پارک صدر سے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی پاور ہاؤس چورنگی، سرجانی تک گرین بس کے اس منصوبہ کو آئندہ پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا جس کیلئے تخمینہ 24 ارب 60 کروڑ 40 لاکھ 60 ہزار روپے لگایاگیا ہے۔