خبرنامہ

کراچی کے ریڈ زون میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی کے ریڈ زون میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
کراچی میں ریڈ زون کے علاقے میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے محکمہ داخلہ کو خط لکھ کر بتایا گیا تھا کہ 24 فروری کو سندھ اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے، انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے اس موقع پر احتجاج کی کال دی گئی ہے جس سے جمہوری عمل میں رکاوٹ اور امن و امان میں خلل کی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔