خبرنامہ

کراچی کے علاقہ ناظم آباد میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

کراچی (ملت نیوز) کراچے کے علاقہ ناظم آباد نمبر چار میں فائرنگ کے نتیجہ میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ناظم آباد نمبر چار کے علاقہ میں مذہبی مجلس جاری تھی کہ نامعلوم موٹر سائیل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی اور 5 افراد جاں بحق ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے‘ تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔