خبرنامہ

کراچی: 1 گھنٹہ: فائرنگ کے 3 واقعات: 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کراچی (ملت نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگر 1 ہی گھنٹے میں فائرنگ کے 4 واقعات پیش آ گئے جس میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ پٹیل پاڑہ میں پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، دوسرا نارتھ کراچی کے علاقے شفیق موڑ پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے تین افراد کو جاں بحق کر دیا، اسی طرح نارتھ ناظم آباد کے علاقے حیدری میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص زخمی ہوا، اہل سنت والجماعت کے اعلامئے کے مطابق شفیق موڑ پر فائرنگ سے جاں بحق تینوں افراد ہمارے کارکن تھے۔